فلسطین میں قابض یہودیوں کے مسجد اقصیٰ کی جگہ مزعومہ ہیکل سلیمانی کے پرچارک مافیا نے یہودیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کل جمعرات پچیس جنوری کو مسجد اقصیٰ میں جمع ہو کر اجتماعی مذہبی رسومات میں شرکت کریں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہودی مافیا اتحاد کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں یہودی آباد کاروں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ جمعرات کو ’جبل ہیکل‘[مسجد اقصیٰ] پر جمع ہوں اور گذشتہ ہفتے مسلمانوں اور مسجد کے محافظوں کے ہاتھوں ’خدا کے نام ‘ کی گئی توہین کا جواب دیں۔ خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے مسجد اقصیٰ پردھاوا بولنے والے یہودیوں اور مسجد کے محافظوں کے درمیان تصادم ہوا تھا جس کے بعد یہودیوں کےایک جتھے کو مسجد سے نکال باہر کیا گیا تھا۔
یہودی گروپ کی طرف سے جارہ کردہ اشتعال انگیز مطالبے میں یہودیوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ جمعرات کو مسجد اقصیٰ میں ہو کر اجتماعی
+-بادت[نماز] میں شامل ہوں۔
خیال رہے کہ یہودی آباد کاروں کے قبلہ اول پردھاوے روز کا معمول ہیں۔ ان دھاووں کے دوران یہودی شرپسند عبادت کی آڑ میں نہ صرف مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے ہیں بلکہ مسلمانوں نمازیوں کے خلاف اشتعال انگیز کارروائیاں کرتے ہیں۔ یہودیوں کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے جواب میں مسجد کے محافظوں کو ان کے خلاف کارروائی کرنا پڑتی ہے۔