فلسطینی پولیس نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم میں انتہائی خطرناک دھماکہ خیز مواد قبضے میں لے کر صہیونیوں کی دہشت گردی کی خطرناک سازش کو ناکام بنا دی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی پولیس کے ترجمان لوئی ارزیقات نے بتایا کہ دھماکہ خیز مواد شمالی طولکرم میں علار اور عتیل قصبوں کے درمیان آبادی کے اندر سے ملا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دھماکہ خیز مواد کی نشاندہی کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ اور انجینیر موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے مشکوک دھماکہ خیز مواد قبضے میں لے کر اس کی چھان بین شروع کردی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ دھماکہ خیز مواد صہیونیوں کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف دہشت گردی کی سازش ہوسکتی ہے۔ یہ دھماکہ خیز مواد سڑک کے ایک کنارے پر نصب کیا گیا تھا۔ اگر دھماکہ ہوتا تو اس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوتی۔ قبضے میں لیے گئے دھماکہ خیز مواد کا وزن کئی کلو گرام بتایا گیا ہے۔