فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں تاریخی مسجد الابراہیمی شریف کے قریب ایک یہودی شرپسند نے پانچ سالہ فلسطینی بچی کار تلے روند ڈالا جس کے نتیجے میں بچہ شدید زخمی ہوگیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پرانے بیت المقدس میں یہودی آباد کار تلمودی شعائر کی ادائی کے بعد وہاں سے جا رہے تھے۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ ایک یہودی آباد کار نے مسجد ابراہیمی کے قریب سے گذرتے ہوئے علی علاء ابو میالہ کو زخمی کردیا۔
زخمی بچے کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔