بھارتی وزارت خارجہ نے نریندر مودی کے فلسطینی علاقوں کا دورہ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم مودی، عمان اور متحدہ عرب امارات کا بھی دورہ کریں گے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حالیہ برسوں میں بھارت اور اسرائیل کے تعلقات میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے اور وزیر اعظم مودی نے گذشتہ برس جولائی میں اسرائیل کا دورہ کیا تھا جس کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے جنوری 2018 میں بھارت کا چھ روزہ دورہ کیا۔
بھارت کے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو کے دورے سے بھارت کے فلسطین کے ساتھ عمدہ تعلقات رہے ہیں اور غیر جانبدار ممالک کی تنظیم میں بھارت نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت کی تھی لیکن حالیہ برسوں میں بھارت کا جھکاو اسرائیل کی طرف ہو گیا ہے۔جب بھارتی وزیر اعظم نے اسرائیل کا دورہ کیا تو اس وقت انھوں نے فلسطینی علاقوں کا دورہ کرنے سے گریز کیا تھا۔