شنبه 16/نوامبر/2024

تشدد کے باعث بینائی سے محروم فلسطینی کو16 ماہ قید

جمعہ 16-فروری-2018

قابض صہیونی ریاست کی ایک عدالت نے گرفتاری اور اس کے بعد اسرائیلی جلادوں کے تشدد سے بینائی سے محروم فلسطینی نوجوان کو 16 ماہ قید اور 5 ہزار شیکل جرمانہ کی سزا کا حکم دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیل کی ’سالم‘ فوجی عدالت نے گذشتہ روز فلسطینی نوجوان محمد مازن دویکات کو سولہ ماہ قید اور جرمانے کی سزا سنائی۔ دویکات کا رہائشی تعلق غرب اردن کے شمالی شہر نابلس سے ہے۔

خیال رہے کہ دویکات کو اسرائیلی فوج نے 6 دسمبر 2016ء کو حراست میں لیا تھا۔ اس کی گرفتاری اس کی شادی کے ایک ہفتے بعد عمل میں لائی گئی تھی۔

محمد مازن دویکات کو اسرائیلی فوج نے گرفتاری اور اس کے بعد وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث اس کی آنکھوں کی بینائی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ دوران اسیری اسے کسی قسم کی طبی سہولت بھی مہیا نہیں کی گئی جس کے باعث اس کی بینائی تقریبا ختم ہوچکی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی