یکشنبه 17/نوامبر/2024

کیا ’کرپشن کیس4000‘ نیتن یاھوکی سیاست کی قبر ثابت ہوگا؟

اتوار 18-فروری-2018

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی 2 نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی کرپشن کا ایک نیا اور چونکا دینے والا اسکینڈل طشت ازبام کیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ ’کرپشن کیس4000‘ میں عاید الزامات درست ثابت ہوتے ہیں تو یہ کیس نیتن یاھو کی سیاسی موت ثابت ہوسکتا ہے۔

عبرانی ٹی وی کے مطابق ’کرپشن کیس4000‘ نیتن یاھو کے خلاف سامنے آنے والے تمام کیسز میں سب سے نمایاں ہے اور اس کی چھان بین جاری ہے۔ ٹی وی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے اسرائیل کےمواصلاتی ٹائکون ’شاول اولوفیٹچ‘ کے ساتھ گہرے مراسم ہیں۔ فیٹچ عبرانی نیوز ویب سائیٹ’وللا‘ اور مواصلاتی کمپنی ’بیزک‘ کے مالک ہیں۔ مسٹر فیٹچ کو نیتن یاھو نے اپنی حمایت میں خبریں شائع کرانے کے عوض سہولیات فراہم کرتے رہے ہیں۔

عبرانی ٹی وی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاھو پر رشوت وصول کرنے، امانت میں خیانت کرنے، بدعنوانی اور دھوکہ دہی جیسے سنگین الزامات ہیں۔ ان کے خلاف جاری کیسز 1000، 2000 اور 4000 کے عنوان سے مشہور ہیں۔

حال ہی میں اسرائیلی پولیس نے نیتن یاھو کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کے تحت فرد جرم عاید کرنے کی سفارش پیش کی ہے۔

کیس 4000 میں نیتن یاھو پر الزام ہے کہ ان کے اور ڈائریکٹر جنرل برائے مواصلات شلومو فیلبر کے’بیزک‘ ٹیلی کمیونیکشن کمپنی کے سربراہ اور کاروباری شخصیت الوفیٹچ کے ساتھ دوستانہ مراسم ہیں۔ نیتن یاھو اس دوستی میں فیٹچ کی کمپنی کو سرکاری سطح پر ٹھیکے دیتے رہےہیں۔

رپورٹ کے مطابق نیتن یاھو کے خلاف کرپشن کیس’4000‘ کا اصل محرک وللا عبرانی ویب سائیٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایلن یشوعان ہے جنہوں نے ویب سائیٹ کی انتظامیہ کو نیتن یاھو کی حمایت میں زیادہ خبریں شائع کرنے اور تنقیدی خبروں کو نظرانداز کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

عبرانی اخبار ’ہارٹز‘ کے مطابق یشوعان کو بہ خوبی اندازہ ہے کہ نیتن یاھو ملک کو تباہ کررہے ہیں مگر اس کے باوجود وہ وزیراعظم کی اندھا دھند حمایت کررہے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی