فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں دورے پرآئے امریکی کانگریس کے ایک وفد پر فلسطینی مظاہرین نے گندے انڈوں اور جوتوں سے حملہ کرکے انہیں شدید مشکل میں ڈال دیا تاہم فلسطینی اتھارٹی کی ماتحت پولیس نے امریکیوں کو فلسطینیوں کے حملے سے بچایا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق امریکی کانگریس کا ایک وفد رام اللہ میں فلسطینی پولیٹیکل اینڈ کریسچین ریسرچ سینٹر کی دعوت پرآئے وفد کے خلاف فلسطینیوں نے مظاہرہ کیا۔ جیسے امریکی وفد ریسرچ سینٹر کے باہر پہنچا تو وہاں پرموجود فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے امریکی وفد پر گندے انڈے، ٹماٹر اور جوتے پھینکے۔
خبر رساں ادارے اناطولیہ کے مطابق امرکی وفد کو فلسطینی مظاہرین نے سخت مشکل میں ڈال دیا۔ اس موقع پر موجود عباس ملیشیا نے امریکیوں کو تحفظ فراہم کیا۔
بعد ازاں فلسطینی اور اسرائیلی پولیس کی سیکیورٹی میں امریکی وفد کو وہاں سے نکال کر القدس منتقل کردیا گیا۔
خیال رہے کہ گذشتہ برس دسمبر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے بعد فلسطینی عوام مسلسل سراپا احتجاج ہیں۔ فلسطینی عوام میں امریکیوں کے خلاف سخت غم وغصے کی فضاء پائی جا رہی ہے۔ حالیہ ایام میں امیریکیوں کے دورہ غرب اردن کے دوران فلسطینیوں کی طرف سے اُنہیں سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔