گذشتہ روز امریکی کانگریس کے ایک ارکان نے یہودی آباد کاروں کے ہمراہ ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات بھی ادا کیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق گذشتہ روز امریکی کانگریس کے دو ارکان ’اسکاٹ ٹیبٹون‘ اور ’ڈیوڈ ماسکنلی‘ نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا۔ اس موقع پر یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد بھی ان کے ہمراہ تھی۔
نامہ نگار کے مطابق یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کے اندر چکر لگائے اور مسجد کے صحن میں لگے زیتون کے پودوں کی شاختیں توڑیں۔
خیال رہے کہ ’تنظیمات برائے ہیکل‘ کی جانب سے دنیا بھر کے یہودیوں کو قبلہ اول پر دھاووں کے لیے اکسایا جاتا ہے۔ مختلف ممالک کی سیاسی، سماجی، اقتصادی اور سپورٹس سے وابستہ شخصیات کو قبلہ اول پردھاووں کے لیے لایا جاتا ہے۔
گذشتہ روز کانگریس کے ارکان کے قبلہ اول پر دھاوے نے فلسطینیوں کو سخت مشتعل کیا۔ اس موقع پر فلسطینی شہریوں نے امریکیوں اور یہودیوں کے ہاتھوں قبلہ اول کی بے حرمتی کے خلاف مظاہرے کیے۔
قبل ازیں امریکی وفد نے رام اللہ کا دورہ کیا تو ان پر فلسطینیوں کی طرف سے جوتوں اور انڈوں کا استعمال کیا گیا۔