جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی وزیراعظم پانچ روزہ دورے پر امریکا روانہ

اتوار 4-مارچ-2018

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ غرب اردن کی یہودی کالونیوں کے اسرائیل سے الحاق کے حوالے سے امریکی حکومت کے ساتھ پائے جانے والے اختلافات دور کرنے کے لیے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو آج اتوار کوپانچ روزہ دورے پرامریکا روانہ ہوگئے ہیں۔ شیڈول کے مطابق نیتن یاھو کل پانچ مارچ کو واشنگٹن میں نیتن یاھو سے ملاقات کریں گے۔

عبرانی اخبار’یسرائیل ھیوم‘ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو پانچ مارچ کو امریکا کا دورہ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہوگی۔

عبرانی اخبار کی ویب سائیٹ کی خبر کے مطابق وائیٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں نیتن یاھو غرب اردن کی یہودی کالونیوں کے اسرائیل سے باضابطہ الحاق کےحوالے سے پائے جانے والے اختلافات دور کرنے کی کوشش کریں گے۔

عبرانی اخبار کے مطابق صہیونی حکومت امریکا کے ساتھ یہودی کالونیوں کے حوالے سے پائے جانے والے اختلافات ختم کرکے دونوں ملکوں کےدرمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے تاکہ بیت المقدس کی طرح مقبوضہ مغربی کنارے کو بھی صہیونی ریاست میں شامل کیا جاسکے۔

حال ہی میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو نے دعویٰ کیا تھاکہ انہوں نے غرب اردن کی یہودی کالونیوں کے الحاق کے حوالے سے امریکا سے متعدد بار مشورہ کیا ہے تاہم امریکی حکومت کے ترجامن جوش ارنیسٹ کاکہنا ہے کہ غرب اردن کی یہودی کالونیوں کے الحاق کےحوالے سے امریکا اور اسرائیل کےدرمیان کسی قسم کی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔

عبرانی اخبار کی طرف سے ٹرمپ سےملاقات کے حوالے سے خبر پر سرکاری سطح پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔ نیتن یاھو کے دفتر سے اس خبر کی تصدیق نہیں کی گئی تاہم بہ ظاہرلگتا ہےکہ اسرائیل موجودہ امریکی صدر کی موجودگی میں اپنے بہت سے مطالبات منوانے کے لیے پوری تند دہی سے کوشش کرتی ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو ایک ایسے وقت میں امریکی دورے پرروانہ ہوئے ہیں جب دوسری جانب حال ہی میں امریکی حکام نے کہا تھا کہ تل ابیب میں قائم امریکی سفارت خانہ ’نکبہ‘ [فلسطین میں اسرائیل کے قیام کی سالگرہ‘ پر  مقبوضہ بیت المقدس منتقل کیاجائے گا۔

مختصر لنک:

کاپی