اسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے 99 سالہ جارج کوروینس نے حال ہی میں ہونے والے 50 میٹر پیراکی کے مقابلے میں حصہ لینے کے بعد پہلی پوزیشن حاصل کرکے نہ صرف سب کو حیران کردیا بلکہ خود کو معمر افراد کے پیراکی آنے والے عرصے میں دولت مشترکہ کے زیراہتمام ہونے والے مقابلوں کا بھی اہل ثابت کیا ہے۔
کوروینس نے حال ہی میں سڈنی میں ہونے والے پیراکی مقابلے میں 100 سے 104 سال کی عمر کے افراد کے گروپ میں پیراکی مقابلے میں حصہ لیا۔ اس مقابلے میں اس نے ایک چکر 56.12 سیکنڈ میں مکمل کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
کوروینس کو پیراکی مقابلے میں کامیابی پر بے حد خوشی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ پیراکی مقابلے میں اسے کوئی مشکل پیش نہیں آئی مگر تماشائیوں کے شور شرابے اور دھکم پیل سے اکتا گئے تھے۔
یہ مقابلہ گولڈکوسٹ میں ہوا۔ اسی جگہ پر چار سے 15 اپریل کے درمیان دولت مشترکہ کےزیراہتمام پیراکی کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔ ان مقابلوں میں عمررسیدہ افراد کے گروپ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔