اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں ایک کارروائی کے دوران اسیر فلسطینی ماجد نزار کی ایلیہ کو حراست میں لے لیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے یعبد قصبے میں ایک کارروائی کے دوران اسیر فلسطینی کی اہلیہ کو حراست میں لے لیا۔
اسیر ماجد کے والد نے بتایا کہ قابض فوج نے اس کی بہو کو اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ جزیرہ نما النقب میں قید اپنے شوہر سے ملنے کے لیے جا رہی تھی۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی اسیر کے والد نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے ماجد الزیر کی اہلیہ صفاء سامی حسن عطاطرہ کو حراست میں لے لیا۔ عطاطرہ پر اپنے شوہر کو موبائل فون فراہم کرنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔