جمعه 15/نوامبر/2024

عالمی برادری فلسطین پر اسرائیل کا ناجائز قبضہ ختم کرائے: عرب لیگ

جمعہ 30-مارچ-2018

عرب لیگ نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطین پر اسرائیل کاغیرقانونی اور ناجائز تسلط ختم کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عرب لیگ کی جانب سے ’42 ویں یوم الارض‘ کے موقع پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے فلسطین پر ناجائز اور غیرقانونی تسلط قائم کر رکھا ہے۔ فلسطینی قوم اپنے حقوق کے حصول کی جائز اور قانونی جدو جہد کررہےہیں۔ اسرائیل فلسطینیوں کے حقوق دبانے کے ساتھ ساتھ انہیں کچلنے کے لیے طاقت کا اندھا دھند استعمال کررہا ہے۔

عرب لیگ نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کو فلسطینیوں کے خلاف جاری انتقامی کارروائیوں سے باز رکھے اور بین الاقوامی قراردادوں، سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کی قراردادوں ے مطابق مسئلہ فلسطین کا دیرپا حل نکالا جائے۔

بیان میں زور دیا گیا ہے کہ امن و آشتی پریقین رکھنے والے ممالک بالخصوص سلامتی کونسل کے مستقل ارکان اسرائیل پر فلسطینیوں کو اجتماعی سزائیں دینے سے روکنے کے لیے دباؤ ڈالیں۔ فلسطینی اراضی پرغاصبانہ قبضہ ختم کرانے ،غز کی پٹی کا محاصرہ ختم کرانے، فلسطینیوں کی جبری گھر بدری اور ان کی اراضی پر غاصبانہ قبضوں کا سلسلہ بند کرائیں۔

مختصر لنک:

کاپی