اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے ’یوم الارض‘ کے موقع پر ہونے والے فلسطینی مظاہروں کی روک تھام کے لیے فوج اور خفیہ اداروں سے خصوصی مشاورت کی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کو فلسطینی مظاہروں کے حوالے سے خصوصی بریفنگ بھی دی گئی۔
عبرانی نیوز ویب سائیٹ ’واللا‘ کے مطابق پولیس اور فوج نے وزیراعظم کو بتایا کہ فوج جمعہ کے روز اور اس کے بعد کے ایام میں فلسطینیوں کی طرف سے پرتشدد احتجاج سے نمٹںے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
اجلاس میں فوج، پولیس، جنرل انٹیلی جنس ایجنسی ’شاباک‘ قومی سلامتی کے مشیر، اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ تاہم اس حوالے سے ہونے والی بات چیت کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو نے کابینہ کے وزراء کو ہدایت کی ہے کہ وہ سیکیورٹی سے متعلق ہونے والے اجلاس کی تفصیلات میڈیا کوبتانے سے گریز کریں۔