جمعه 15/نوامبر/2024

حالیہ ’یوم الارض‘ مظاہروں میں شہداء کی تعداد 18 ہو گئی

پیر 2-اپریل-2018

فلسطین کے علاقے غزہ میں 30 مارچ جمعۃ المبارک کو ’یوم الارض‘ عظیم الشان ملین مارچ اور ریلیوں کے دوران اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں زخمی ہونے والا ایک اور فلسطینی چل بسا جس کے بعد شہداء کی تعداد 18 ہو گئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ جمعہ کے روز خان یونس میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی 29 سالہ شہری فارس الرقب چند روز موت وحیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد آج سوموار کو چل بسا۔

نامہ نگار کے مطابق شہید فلسطینی نوجوان کا تعلق مشرقی خان یونس کے بنی سھیلا قصبے سے ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوج کی سیدھی گولیوں کی فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ سے زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 1500 ہوگئی ہے۔

آج چوتھے روز بھی 42 ویں یوم الارض کے موقع پر فلسطینیوں کے پرامن مظاہرے جاری ہیں۔

خیال رہے کہ 30 مارچ سنہ 1976ء کو سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوج نے 6  فلسطینیوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔ اس کے بعد فلسطینی ہرسال تیس مارچ کو ’یوم الارض‘ کی یاد میں مظاہرے اور ریلیاں منعقد کرتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی