جمعه 15/نوامبر/2024

القدس میں یہودیوں کے لیے 1600 گھروں کی تعمیرکا منصوبہ تیار

ہفتہ 7-اپریل-2018

اسرائیل کے کثیرالاشاعت عبرانی اخبارات نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت نے شمال مشرقی بیت المقدس میں یہودی آباد کاری کا ایک نیا منصوبہ تیارکیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت آئندہ ہفتے1600 نئے گھروں کی تعمیر کی منظوری دی جائے گی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی  اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ ’ایسٹر‘ تہوار کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد شمال مشرقی بیت المقدس میں یہودی توسیع پسندی کے ایک نئے منصوبے کی منظوری دی جائے گی۔ اس منصوبے کے تحت بیت المقدس کی فلسطینی بستیوں میں یہودیوں کے لیے گھر تعمیر کیے جائیں گے۔

عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق شمال مشرقی بیت المقدس میں یہودیوں کے لیے گھروں کی تعمیر کا منصوبہ مختلف مراحل میں آگے بڑھایا جائے گا۔ اس موقع پر پہلے مرحلے پر 519 مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔ دوسرے مرحلے میں ’گیوات بنیامین‘ کالونی میں غرب اردن کو ملانے والی شاہراہ پر 1167 مکانات کی تعمیر کا پروگرام ہے۔ یہ دونوں مراحل مختلف تعمیراتی یہودی کمپنیوں کے زیراہتمام مکمل کیے جائیں گے۔

مختصر لنک:

کاپی