شنبه 16/نوامبر/2024

فلسطینی رکن پارلیمنٹ اسرائیلی جیل سے ایک سال بعد رہا

پیر 9-اپریل-2018

اسرائیلی جیل میں گذشتہ ایک سال سے پابند سلاسل فلسطینی پارلیمنٹ کے دیرینہ رکن اور اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہ نما محمد ماھر بدر کو رہا کردیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 61 سالہ ماھربدر کو گذشتہ روز 50 ہزار شیکل جرمانہ وصول کرنے کے بعد رہا کیا گیا۔ انہیں دس ماہ اور پندرہ دن قید کے بعد رہا کیا گیا۔

رہائی سے قبل وہ عوفر جیل میں قید تھے۔ رہائی کے وقت ان کے اقارب اور حماس کے کارکنوں سمیت ارکان پارلیمان اور عام شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

خال رہے کہ سرکردہ فلسطینی سیاست دان ماھر بدر کی یہ پہلی اسیری نہیں بلکہ وہ ماضی میں 12 سال تک صہیونی زندانوں میں پابند سلاسل رہ چکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی