جمعه 15/نوامبر/2024

بیت المقدس کے قریب چوکی پر چاقو حملے میں دو اسرائیلی فوجی زخمی

بدھ 13-مارچ-2024

 

اسرائیلی پولیسنے کہا ہے کہ بدھ کے روز ایک نو عمر فلسطینی نے بیت المقدس کے قریب ایک چوکی پرچاقو سے وار کر کے دو فوجیوں کو زخمی کر دیا۔

 

غزہ میں حماس کے7 اکتوبر کے حملے کے بعد سے مقبوضہ مغربی کنارے میں تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔

 

فلسطینی وزارتصحت کے مطابق، وہاں کم از کم 427 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، ان میں سے زیادہ تراسرائیلی فورسز کے ساتھ تصادم کے دوران مارے گئے۔

 

اتوار کو شروعہونے والے مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان میں بیت المقدس میں اہم مقدس مقام مسجداقصی تک رسائی پر اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

 

7 اکتوبر کو جنوبیاسرائیل میں حماس کی زیرقیادت دراندازی کے دوران تقریباً 1200 افراد ہلاک ہو گئےتھے جب کہ تقریباً 250 افراد کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ حماسنے اب بھی 100 کے قریب یرغمال بنائے ہوئے ہیں۔

 

غزہ کی وزارت صحتکا کہنا ہے کہ 31000 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اور غزہ کے 23 لاکھ افراد میںسے زیادہ تر اپنے گھروں سے بے گھر ہوچکے ہیں۔

 

وزارت کا کہنا ہےکہ مرنے والوں میں دو تہائی خواتین اور بچے ہیں۔

 

اقوام متحدہ کےمطابق غزہ کی ایک چوتھائی آبادی بھوک سے مر رہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی