جمعه 15/نوامبر/2024

شام پرحملہ، اسرائیلی وزراء کو خاموش رہنے کا حکم

اتوار 15-اپریل-2018

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے وزراء کو ہدایت کی ہے کہ وہ  شام پر امریکا اور اس کے اتحادیوں کے حملے پر کسی قسم کی بات چیت سے گریز کریں۔

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی 10 کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم  نیتن یاھو کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں  وزراء کو تاکید کی ہے کہ وہ سلامتی سے متعلق حساس امور بالخصوص شام میں ہفتے کے روز امریکا اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے کی گئی کارروائی پر کسی قسم کی بیان بازی سے اجتناب کریں۔

وزیراعظم کی طرف سے یہ تاکید ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب اسرائیلی وزیر برائے ہاؤسنگ یواف گالانٹ نے کہا تھا کہ شام پر امریکی حملہ ایران اور لبنانی حزب اللہ کے لیے اہم اشارہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیمیائی ہھتیاروں کا استعمال سرخ لکیرعبور کرنے کے مترادف ہے اور اسے انسانیت کسی صورت میں گوارا نہیں کرے گی۔

عبرانی ٹی وی  نے وزیراعظم یاھو کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات نازک ہیں اور میں کابینہ کے ارکان پر زور دیتا ہوں کہ وہ حساس نوعیت کےسیکیورٹی امور پر کسی قسم کی بیان بازی سے گریز کریں۔

خیال رہے کہ ہفتے کے روز امریکا، برطانیہ اور فرانس نے شام میں مختلف اہداف پر میزائل گرائے تھے۔ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے شام پر حملے کو کامیاب قرار دیا ہے تاہم شام، روس اور ایران نے اس حملے کو مغرب کی کھلی جارحیت سے تعبیر کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی