جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن، حماس رہ نما سمیت 23 گرفتار

پیر 16-اپریل-2018

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گذشتہ روز وحشیانہ کریک ڈاؤن میں دو درجن فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار فلسطینیوں میں سابق اسیران اور اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہ نما بھی شامل ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اتوار کو اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں البیرہ کے مقام پر چھاپہ مار کارروائی میں حماس رہ نما جمال فرج الطویل کو حراست میں لے لیا۔

غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں تلاشی کے دوران مجاھد حماد، حمزہ اعمر، احمد ابو کویم اور علاء مرار کو حراست میں لے لیا۔

ادھر الخلیل کے شمال میں واقع العروب پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان چار گھنٹے آنکھ مچولی جاری رہی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں کے گھروں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی اور دھاتی گولیوں کے ساتھ زور دار آواز پیدا کرنے والے گولے داغے۔ دوسری جانب فلسطینی نوجوانوں نے اسرائیلی فوج پر سنگ باری کی۔

الخلیل میں اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران نہ صرف خواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا بلکہ گھروں میں لوٹ مار کے دوران نقدی اور زیورات لوٹ لیے۔

مختصر لنک:

کاپی