فلسطین کےعلاقے غزہ کی پٹی کے مشرقی علاقے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی یاد میں منعقدہ تعزیتی تقریب پر فائرنگ سے کم سے کم پانچ فلسطینی زخمی ہوگئے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں خزاعہ کے مقام پر ایک تعزیتی تقریب منعقد کی تھی جس میں 14 مئی روز شہید ہونے والے فلسطینیوں کے حوالے سے شہری تعزیت کے لیے آ رہے تھے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار نے بتایا کہ خان یونس کے مقام پر اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی تعزیتی کیمپ کو اکھاڑنے کے لیے اس پر فائرنگ کی جس کے نتیجےمیں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔ قابض فوج کی طرف سے تعزیتی کیمپ پر آنسوگیس کی شیلنگ بھی کی گئی۔
خیال رہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر 14 مئی کو احتجاج کے لیے جمع ہونے والے فلسطینیوں پر قابض فوج نے فارئنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 60 فلسطینی مظاہرین شہید اور تین ہزار سے زاید زخمی ہوگئے تھے۔