قابض صہیونی فوج کی جانب سے فلسطین کے مختلف شہروں مقامی شہریوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائی سے روکنے کے لیے طرح طرح کے حربوں کے باوجود دو لاکھ فرزندان توحید نے مسجد اقصیٰ میں ماہ صیام کے دوسرے جمعہ کی نماز دا کی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق ماہ صیام کے کل دوسرے جمعہ کے موقع پر اسرائیلی فوج کی بھاری نفری بیت المقدس اور آس پاس کے شہروں میں تعینات کی گئی تھی تاکہ فلسطینی شہریوں کو قبلہ اول تک پہنچنے سے روکا جاسکے۔مگر صہیونی انتظامیہ کی رکاوٹیں توڑ کر دو لاکھ فلسطینی مسجد اقصیٰ پہنچنے میں کامیاب رہے۔
پرانے بیت المقدس اور اطراف کے مقامات پر جگہ جگہ چیک پوسٹیں اور ناکے لگا کر فلسطینیوں کو قبلہ اول تک رسائی سے روکا جاتا رہا۔
بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کو ملانے والے تمام راستوں پر اسرائیلی پولیس کی بھاری نفری گشت کررہی ہے۔ اسرائیلی فوج نے جمعہ کو علی الصباح ہی سے بیت المقدس میں اضافی نفری تعینات کردی تھی۔ دوسری جانب بیت المقدس فلسطین کے دوسرے شہروں سے فلسطینی شہری صبح ہی سے قافلوں کی شکل میں قبلہ اول آنا شروع ہوگئے تھے۔
صہیونی فوج کی جانب سے 40 سال سے کم اور 12 سال سے زاید افراد کو مسجد اقصیٰ آنے سے روک دیا۔
ماہ صیا کےدوسرئتیسرے جمعہ کی امامت اور خطابت کے فرائض الشیخ یوسف ابو اسنینہ نے اداکئے۔
انہوں نے رکاوٹیں توڑ کرمسجد اقصیٰ پہنچنے پر فلسطینی نمازیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نےکہا کہ فلسطینی قوم اسی جذبے کے ساتھ قبلہ اول سے جڑےرہے دشمن کو قبلہ اول کو نقصان پہنچنے کا موقع نہیں ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بیت المقدس اور الاقصیٰ ہمارے عقیدے،ایمان اور دل وجان کا حصہ ہے۔ ہم قیامت تک ان سے جدا نہیں ہوسکتے۔ یہ ہمارا نہیں بلکہ ہمارے پروردگار کا فیصلہ ہے۔
الشیخ اسنینہ نے مسجد اقصیٰ کو صہیونیوں کے ہاتھوں لاحق خطرات پر روشنی ڈالی اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ قبلہ اول کو صہیونی دشمن کی ریشہ دوانیوں سے تحفظ دلائے۔