فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل سے محدود پیمانے پر نشریات پیش کرنے والے ایک مقامی ریڈیو چینل کے عمل کو دوسال کے بعد اسرائیلی جیل سے رہا کردیا گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ’السنابل‘ ایف ایم ریڈیو چینل الخلیل شہر کے علاقے دورا سے نشریات پیش کرہا تھا۔ اسرائیلی فوج نے دو سال قبل ریڈیو اسٹیشن پر چھاپہ مار کر اس کے سارے عملے کو گرفتار اور چینل کو بند کردیا تھا۔
گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے السنابل چینل کے گرفتار صحافیوں احمد سمیع لاداویش، منتصر نصار، حامد النمورہ اور نضال عمرو کو الظاھریہ چیک پوسٹ سے رہا کیا گیا۔
ان چاروں صحافیوں کو اسرائیلی فوج نے اگست 2016ء کے آخر میں حراست میں لیا تھا۔