یکشنبه 17/نوامبر/2024

نیتن یاھو کی رہائش گاہ پر دھواں چھوڑنے والے بموں سے حملہ

ہفتہ 26-مئی-2018

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی فلسطین کے شہر حیفا میں قائم اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی رہائش گاہ پر دھواں چھوڑنے والے تین بم پھینکے گئے۔

اخبار ’معاریو‘ کے مطابق نامعلوم افراد نے نیتن یاھو کی رہائش گاہ کی طرف تین گرنیڈ داغے تاہم ان کے نتیجے میں کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے فوری طورپر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم کسی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

مختصر لنک:

کاپی