شنبه 16/نوامبر/2024

رام اللہ میں سرچ آپریشن کے دوران زخمی اسرائیلی فوجی ہلاک

اتوار 27-مئی-2018

اسرائیل کے طبی ذرائع کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ تین روز قبل رام اللہ میں ایک سرچ آپریشن کے دوران اینٹ لگنے سے زخمی ہونے والا  فوجی اہلکار اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

اسرائیلی اخبار ’اسرائیل ٹوڈے‘ کے مطابق اسپتال میں ہلاک ہونےو الا اسرائیلی فوجی  جمعرات کے روز رام اللہ میں ایک مطلوب فلسطینی کی تلاش زخمی ہوگیا تھا۔

فوجی اہلکار کا تعلق فوج کی ’ڈوڈڈفن‘ یونٹ کے ساتھ بتایا جاتا ہے۔ اسے رام اللہ میں الامعری پناہ گزین کیمپ میں ایک فلسطینی شہری کے گھر پرچھاپے کے دوران سرپر اینٹ لگنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

اینٹ لگنے سے اسرائیلی فوجی کی کھوپڑی ٹوٹ گئی تھی اور اسے بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

مختصر لنک:

کاپی