فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں رام اللہ اتھارٹی کی ماتحت پولیس نے ایک نہتی خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے اور گھر میں توڑپھوڑ کے بعد اس کے شوہر کو حراست میں لے لیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ’حماس‘ کی طرف سےجاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عباس ملیشیا کے انٹیلی جنس حکام نے گذشتہ روز رام اللہ میں سلواد کے مقام پر امین عرمان نامی شہری کے گھر میں گھس کر انہیں ان کی اہلیہ سمیت تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں بغیر کسی وجہ کہ انہیں حراست میں لے لیا۔
ادھر عباس ملیشیا نے غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم سے تعلق رکھنے عاولے طالب علم لیث جعار کو مسلسل چار دن سے حراست میں لے رکھا ہے۔ جعار ایک سیاسی کارکن بھی ہیں اور انہیں ماضی میں متعدد بار عباس ملیشیا سیاسی بنیادوں پر گرفتار کرکے تشدد کا نشانہ بناتی رہی ہے۔