جنین – مرکزاطلاعات فلسطین
مغربی کنارے میں سیاسی قیدیوں کے اہل خانہ کے لیے قائم کمیٹی نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی وفادار عباس ملیشیا نےچھ روز قبل مغربی کنارے کے جنین گورنمنٹ ہسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر قاسم بنی غرہ کو گرفتار کیا تھا اور انہیں دوران حراست بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ گرفتاری کے بعد انہیں شمالی مغربی کنارے کے شہر نابلس میں الجنید جیل کے اندر شدید اذیتیں دی گئیں۔
کمیٹی نے انسانی حقوق کے تمام مقامی اور بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ ڈاکٹر بنی غرہ اور دیگر تمام زیر حراست افراد کی رہائی کے لیے اتھارٹی پر دباؤ ڈالیں۔
جمعہ کو عباس ملیشیا نے ایک فلسطینی شہری اور اس کے بچے کو گولی مار کر اس وقت قتل کردیا تھا جب وہ اپنے گھر کی چھت پر موجود تھے۔اس واقعے کے بعد عباس ملیشیا کی حالیہ پرتشدد کارراوئیوں میں شہید ہونے والے شہریوں کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے جن میں چار بچے اورایک خاتون صحافی بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب عباس ملیشیا نے 30 دنوں سے جنین کیمپ کا محاصرہ جاری رکھا ہوا ہے اور لوگوں کو کیمپ کے سماجی مرکز کے صحن میں نماز جمعہ ادا کرنے پر مجبور کیا گیا۔