"اسرائیل نیشنل رائٹ” پارٹی کے سربراہ گیڈون ساعر نے پیرکی شام اسرائیلی ہنگامی حکومت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔
"ساعر” نے اپنے استعفیٰ کا اعلان کرنے کے بعد کہا کہ”میں اس وقت تک ذمہ داری نہیں اٹھا سکوں گا جب تک میرا کوئی اثر و رسوخ نہیںہے اور ہم حکومت میں کرسیاں گرم کرنے نہیں آتے”۔
انہوں نے مزیدکہاکہ "میں نے خبردار کیا تھا کہ غزہ میں فوجی پیش قدمی کو کم کرنے کا مطلبجنگ کو طول دینا ہے اور یہ اسرائیل کے مفاد کے خلاف ہے”۔
"ساعر” نے کہا کہ وہ "جنگی حکومت سے مطمئن نہیں ہے،کیونکہ اس میں ان کی آواز نہیں سنی جاتی‘‘۔
انہوں نے نشاندہیکی کہ "وہ اکیلے ہی جائیں گے اور ایک متبادل اتحاد بنانے کے لیے اسرائیلی دائیںبازو کی اضافی افواج کے ساتھ تعاون کریں گے”۔