جمعه 29/نوامبر/2024

اسرائیل:سات ہزارمذہبی یہودیوں کی فوج میں بھرتی کے احکامات جاری کردیے

بدھ 6-نومبر-2024

غزہ کی پٹی پراسرائیل کی طرف سے ایک سال کی نسل کشی کی جنگ کے بعد ریزرو فوجیوں پر بڑھتے ہوئےدباؤ کے جلو میں  قابض اسرائیلی فوج کے وزیریوآو گیلنٹ نے 7000 حریدی یہودیوں کے لیے نئے بھرتی کے احکامات کی منظوری دی ہے۔

 

قابض فوج نے ایکبیان میں کہا کہ فوج کے وزیر نے بھرتی کے اہل افراد کی فہرستوں کا جائزہ لینے کےبعد 7000 نئے احکامات جاری کرنے کی سفارش کی منظوری دی۔

 

اسرائیل ٹوڈےاخبار نے اطلاع دی ہے کہ گیلنٹ نے قابض فوج کے چیف آف اسٹاف ہرزی ہیلیوی کی سربراہیمیں چیف آف اسٹاف میں عہدیداروں سے ملاقات کے بعد اس اقدام پر اتفاق کیا۔

 

اخبار نے انکشافکیا کہ گیلنٹ نے ملاقات کے دوران کہاکہ "جنگ اور ہمیں درپیش چیلنجز فوج کو مزیدفوجیوں کی ضرورت کو ظاہر کرتے ہیں۔

 

سوموار کو عبرانیاخبار’یدیعوت احرونوت‘ نے رپورٹ کیا کہ قابض اسرائیلی فوج کو 7000 فوجیوں کی”فوری ضرورت” ہے۔

 

حریدیم اسرائیلیوںکی کل تعداد کا تقریباً 14 فی صد ہیں۔ ان کی اپنی رسومات ہیں۔ وہ "سیکولرمعاشرے” میں ضم ہونے سے انکار کرتے ہیں کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ اس سے”ان کی شناخت اور مذہبی رازداری کو خطرہ ہے”۔

مختصر لنک:

کاپی