شنبه 16/نوامبر/2024

ماہ صیام میں یہودی شرپسندوں کے قبلہ اول پر دھاوے جاری

منگل 29-مئی-2018

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے اور مقدس مقام کی مجرمانہ بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ کل سوموار کے روز 82 یہودی آباد کار اور اسرائیلی پولیس اہلکاروں فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور قبلہ اول میں گھس کرنام نہاد مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج  نے مسجد الاقصیٰ میں سوموار کو 52 یہودی آبادکاروں نے دن کے پہلے حصے میں اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں نے قبلہ اول کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔ قبلہ اول پر دھاوا بولنے والوں میں اسرائیلی پولیس اہلکار اور انٹیلی جنس اداروں کے سول کپڑوں میں ملبوس عہدیدار بھی شامل تھے۔ اطلاعات کے مطابق قبلہ پر دھاوا بولنے والوں میں عام یہودی آباد کار اور یہودی طلباء شامل تھے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی