قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں جلقموس کے مقام پر ایک فلسطینی خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اس کے دو بیٹوںو کوگرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
مقامی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے فخری محمود القرم نامی شہری کے گھر کا محاصرہ کرکےاس میں گھس گئے اور مکان میں توڑپھوڑ کی۔ اس دوران قابض فوج نے محمود القرم کے دو بیٹوں ماھر اور باسل کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو اس کی والدہ دونوں بیٹوں کو بچانے کے لیے آگے بڑھی۔ اسرائیلی فوجیوں اور خاتون کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد انہوں نے معمر خاتون کو لاتوں، گھونسوں اور لاٹھیوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ بعد ازاں اس کے دونوں بیٹوں کو فوجی گاڑی میں ڈال کر نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا۔