جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج نے گھر کا داخلی دروازہ ویلڈ کر کے خاندان کو محصور کر دیا

جمعرات 7-جون-2018

اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی خاندان کے گھر کا مرکزی دروازے پر لوہے کے جوڑ لگا کر دروزہ دائمی طور پر بند کر دیا اور خاندان کو محصور کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ غرب اردن کے شہر الخلیل کی شہدا گلی میں اسرائیلی فوج نے گھر کے اندر داخل ہونے کے بعد مرکزی دروازے کو لوہے کے جوڑ لگا کر دائمی طور پر بند کر دیا۔ 

گھر کے مالک سامی زہدہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے گھر کےمرکزی داخلی دروازے کو ویلڈ کر دیا اور خاندان کو کھڑکیوں سے باہر نکلنے پرمجبور کیا۔

واضح رہے کہ غرب اردن کے شہر الخلیل میں اسرائیلی فوج نے گرفتاری مہم کا آغاز کیا ہوا ہے اور آئے روز اہالیان الخلیل کو اسرائیلی فوج اور شرپسند یہودی آبادکاروں کی طرف سے غیر انسانی سلوک اور ہراسیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہودی آبادکاروں اور قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینیوں کے گھروں پر اکثرحملے کیے جاتے ہیں اور بلڈوزروں کی مدد انہیں مسمار بھی کیا جاتا ہے۔ بعض اوقات یہودی آبادکاروں کے گینگ مقامی عمارتوں پر قبضہ کرنے کی کوششیں بھی کرتے ہیں۔   

 

مختصر لنک:

کاپی