شنبه 03/می/2025

قابض اسرائیلی فوج کا کریک ڈاون، ۱۳ فلسطینی گرفتار

منگل 19-جون-2018

قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں منگل کے روز چھاپہ مار کارروائی کے دوران تیرہ فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے بیان میں کہا کہ تیرہ مطلوبہ فلسطینیوں کو اسرائیلی اہداف کے خلاف مبنیہ حملوں کی منصوبہ بندی کے جرم میں  گرفتار کیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فلسطینی علاقوں نابلس اور طولکرم میں فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کو دیے گئے فنڈز کی صورت میں ہزاروں شیکل کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ قابض اسرائیلی فوج نے دعوی کیا کہ مقبوضہ بیت المقدس کے گاوں رام میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران بھاری اسلحہ قبضے میں لیا گیا۔

طولکرم کے مقامی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کو بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے دن کی روشنی میں شہر کے مختلف علاقوں میں فلسطینی گھروں پر دھاوا بولا جس میں سے ایک گھر سابقہ فلسطینی اسیر رامی الطیب کا بھی تھا۔

غرب اردن کے دوسرے شہر جنین میں بھی اسی دوران مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج ایک فلسطینی شہری علامہ غربیہ گھر میں مبینہ تلاشی کی آڑ میں داخل ہوئی اور گھنٹوں رہائشیوں سے تفتیش کی گئی۔ 

اسی دوران نابلس کے جنوب میں واقع مادما ٹاون اور عیسرہ قبلیہ ٹاون میں   فلسطینی نوجوانوں اور قابض اسرائیلی فوج کےمابین جھڑپوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔ جھڑپوں میں اسرائیلی فوج نے زیادہ فائرنگ اور زیادہ روشنی پیدا کرنے والے اسلحے کا استعمال کیا۔ 

مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے نے واضح کیا کہ فلسطینی نوجوانوں کےایک گروہ  کا سڑک سے گزرتی یہودی آبادکاروں کی گاڑیوں پر سنگ باری کے بعد اسرائیلی فوج نے کیمپ پر دھاوا بولا 

 

مختصر لنک:

کاپی