اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں القرارہ کے مقام پر فلسطینی مجاھدین کی قائم کردہ ایک رصد گاہ پر جنگی طیاروں سے بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی میں کے شہر خان یونس میں فلسطین مجاھدین کی رصدگاہ پر تین میزائل داغے۔
بمباری کا نشانہ بننے والی رصد گاہ اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ کے زیرانتظام ہے۔ اس کارروائی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم رصدگاہ کو کافی نقصان پہنچا ہے۔