جمعه 15/نوامبر/2024

ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیل فلسطین کے مستقبل کو تباہ کرنے پر تلے ہیں: حمدان

ہفتہ 23-جون-2018

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے رہ نما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ان کی انتظامیہ اور صہیونی ریاست سازش کے تحت فلسطین کے مستقبل کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

جرمن ریڈیو ’DW‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اسامہ حمدان نے کہا کہ امریکا ارض فلسطین پرقبضے اور فلسطینی قوم کے قتل عام کے لیے قابض صہیونی ریاست کو ہرطرح کا اسلحہ فراہم کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری مدد کرنے والا کوئی نہیں، فلسطینی قوم کو خود ہی قابض ریاست کے خلاف مزاحمت کرنا ہوگی۔  فلسطینی قوم پراپنی آزادی کے لیے جدو جہد اور مسلح مزاحمت واجب کا درجہ رکھتی ہے۔

اسامہ حمدان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں حق واپسی کی تحریک مکمل طورپر پرامن اور غیر مسلح ہے مگر قابض صہیونی ریاست تحریک حق واپسی کو کچلنے کے لیے طاقت کا وحشیانہ استعمال کررہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی