جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل میں قید فلسطینی رکن پارلیمان کی حمایت میں نیویارک میں مظاہرہ

پیر 25-جون-2018

اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینی خاتون سیاست دان اور رکن پارلیمنٹ خالدہ جرار کی رہائی کے حق میں گذشتہ روز امریکی ریاست نیویارک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق خالدہ جرار اسرائیلی جیل میں انتظامی قید کی پالیسی کے تحت پابند سلاسل ہیں اور ان کی قید میں مزید تجدید کی گئی ہے۔ وہ عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کی رہ نما ہیں۔

ان کی رہائی کی حمایت اور حراست کے خلاف امریکی شہر نیویارک میں مین ھٹن شہر کے ٹائمز اسکوائر میں سیکڑوں افراد نے مظاہرہ کیا۔

احتحاجی مظاہرے کا اہتمام دفاع اسیران نیٹ ورک کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں سیکڑوں شہریوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے خالدہ جرار کی تصاویر کے ساتھ بینرز اور کتبے بھی اٹھا رکھے تھے جن پر جرار کی اسرائیلی جیل سے فوری رہائی کے مطالبات درج تھے۔ اس موقع پر سماجی کارکنوں اور انسانی حقوق کے مندوبین نے اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں پر مظالم کی تفصیلات پرمشتمل پمفلٹ بھی شرکاء میں تقسیم کیے گئے۔ دفاع اسیران نیٹ ورک کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں خالدہ جرار کی اسرائیلی جیل میں قید کی تجدید کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی