جمعه 15/نوامبر/2024

دمشق میں ایرانی سفارت خانے پراسرائیلی بمباری میں 7 افراد شہید

پیر 1-اپریل-2024

شام میں قائمایران کے سفارت خانے پر اسرائیلی دشمن کے میزائل حملے میں کم سے کم سات افراد شہیدہوگئے۔

خبر رساں ایجنسیاے ایف پی کے مطابق پیر کو شام کے سرکاری میڈیا نے اسرائیلی میزائل حملے کی خبر دیجبکہ سیریئن وار مانیٹر گروپ نے کہا ہے کہ چھ افراد کی شہادت ہوئی ہے۔

مرنے والوں میںپاسداران انقلاب کی لبنان اور شام میں القدس فورس کے سربراہ محمد رضا زاھدی بھیشامل تھے۔

دمشق میں المزةکالونی ایک گنجان آباد علاقہ ہے جہاں ایرانی سفارت خانے سے متصل عمارت میزائل کانشانہ بننے کے بعد ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی۔

ایرانی ذرائعابلاغ نے یہ بھی بتایا ہے کہ دمشق میں ہونے والے حملوں میں ملحقہ عمارت مکمل طورپر تباہ ہو گئی ہے تاہم سفیر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

ایران کی خبررساں ایجنسی نور نے کہا ہے کہ دمشق میں ایران کے سفیر حسین اکبری اور ان کے اہلخانہ کو اسرائیلی حملے میں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

جائے وقوعہ پرموجود اے ایف پی کے دو رپورٹروں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سفارت خانے سے متصلعمارت حملے میں زمین بوس ہو گئی۔

برطانیہ میں قائمسیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ ’اسرائیلی میزائلوں نے دمشق میں ایرانیسفارت خانے سے جڑی عمارت کو تباہ کر دیا۔ آٹھ افراد جان سے گئے۔‘

شام کی سرکاریخبر رساں ایجنسی سانا نے اس سے قبل خبر دی تھی کہ ’ہمارے فضائی دفاعی نظام نے دمشقکے مضافات میں دشمن کے حملے کا مقابلہ کیا۔‘

یہ واقعہ آبزرویٹریکی رپورٹ کے چند روز بعد پیش آیا ہے جس میں شام میں اسرائیلی حملوں میں 53 افرادجان سے گئے جن میں 38 فوجی اور ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کے سات ارکان شاملتھے۔

مختصر لنک:

کاپی