یکشنبه 17/نوامبر/2024

’یو این‘ مندوب کی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو سے ملاقات

جمعرات 28-جون-2018

اقوام متحدہ کے مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی نیکولائی ملاڈی نوف نے گذشتہ روز اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

عبرانی میڈیا میں شائع ہونے والی خبر میں بتایا گیاہے کہ وزیراعظم نیتن یاھو اور اقوام متحدہ کے امن مندوب کے درمیان ہونے والی بات چیت میں علاقائی صورت حال، غزہ کی پٹی میں امن وامان کی خراب صورت حال اور مشرق وسطیٰ کے دیگر مسائل پر بات چیت کی گئی۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے امن مندوب نے امریکی مشیر جارڈ کوشنر اور مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی مندوب جیسن گرین بیلٹ کے دورہ مشرق وسطیٰ کے چند روز بعد اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کی ہے۔ امریکی مندوبین مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی امن منصوبے’صدی کی ڈیل‘ کے نفاذ پر علاقائی ممالک سے بات چیت کررہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بنجمن نیتن یاھو اور اقوام متحدہ کے ایلچی کے درمیان ہونے والی بات چیت میں بھی امریکا کے مجوزہ امن منصوبے’صدی کی ڈیل‘ پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

ادھر اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے کہا ہے کہ قبرص کی ایک بندرگاہ پر غزہ کی پٹی کو سامان کی ترسیل کی تجویز سے اتفاق ہے مگر غزہ کو سامان کی ترسیل کے عمل کی نگرانی اسرائیل خود کرے گا۔

مختصر لنک:

کاپی