جمعه 15/نوامبر/2024

ترک صدر طیب ایردوآن کا عہد تمیمی کو فون’ رہائی پر مبارک باد

منگل 31-جولائی-2018

تُرکی کے صدر طیب ایردوآن نے اسرائیلی جیل میں آٹھ ماہ تک قید رہنے والی سترہ سالہ عہد تمیمی کو اسرائیلی جیل سے رہائی پر مبارک باد پیش کی ہے۔ ترک صدر کا کہنا ہے کہ ننھی فلسطینی مجاھدہ عہد تمیمی کی جرات، بہادری اورعزم وحوصلہ فلسطینی قوم اور پوری مسلم اُمہ کے لیے باعث فخر ہے۔

تُرک خبررساں ادارے ’اناطولیہ‘ کے مطابق عہد تمیمی نےترک صدر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ترک قوم اور حکومت نے ہمیشہ فلسطینی قوم کا ساتھ دیا اور مظلوم فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کی ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی حکام نے عہد تمیمی کو تین روز قبل جیل سے رہا کردیا تھا۔ وہ آٹھ ماہ تک صہیونی ریاست کی قید میں رہیں۔

خیال رہے کہ 18 دسمبر 2017ء اسرائیلی فوج کی 20 پارٹیوں میں شامل 100 اہلکاروں نے النبی الصالح میں عہد تمیمی کو حراست میں لینے کے بعد عقوبت خانے میں ڈال دیا۔

اسرائیلیوں نے عہد تمیمی پر 12 مختلف نوعیت کے الزامات کے تحت فرد جرم عاید کی۔ فرد جرم میں تشدد کے واقعات میں ملوث ہونے، دھمکیاں دینے، تشدد پراکسانے، فوجیوں کے سیکیورٹی امور میں مداخلت کرنے اور فوجیوں کی توہین جیسے الزامات عاید کیے گئے تھے۔

انہی الزامات کے تحت عہد تمیمی کے خلاف مقدمہ چلایا گیا  اور اسے 8 ماہ قید اور 6000 شیکل جرمانہ کی سز سنائی گئی۔

مختصر لنک:

کاپی