اسرائیلی حکام کی جانب سے فلسطینی اسیران پر پابندیوں اور ان کے بنیادی حقوق سلب کرنےکا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق صہیونی حکام نے جیلوں میں قید فلسطینیوں کو پانی کی مقدار کم کردی ہے۔
عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی چینل 7 کے مطابق داخلی سلامتی کے وزیر گیلاد اردان نے جیلوں کی وارڈز میں قید فلسطینیوں کو پانی کی فراہمی کم کردی ہے۔
ٹی وی رپورٹ کے مطابق داخلی سلامتی کےوزیر نے قیدیوں کو پینے کے پانی اور غسل کے پانی میں کمی کی گئی ہے۔
ادھر اسرائیلی اخبار ’یسرائیل ھیوم‘ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قیدیوں کو پانی کی مقدار میں کمی اس الزام کے بعد کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی قیدی جیلوں میں پانی ضائع کرتے ہیں۔ وہ پانی کی ٹوٹیاں کھلی چھوڑ دیتے ہیں جس کے نتیجے میں پانی کی بڑی مقدار ضائع ہوجاتی ہے۔ اس کے علاوہ حکومت کو پانی ضائع ہونے کے باعث سالانہ کروڑوں شیکل کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔