جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ سے عازمین حج کا پہلا قافلہ مصر کے راستے سعودی عرب روانہ

جمعہ 3-اگست-2018

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے عازمین حج کا پہلا قافلہ آج جمعہ کے روز مصر کے راستے سعودی عرب روانہ ہوگیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ سے عازمین حج کا 3321 عازمین پر مشتمل قافلہ مصر کے راستے حجاز مقدس روانہ ہوگیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں وسطی غزہ، دیر البلح، خان یونس اور رفح کے عازمین حج کتیبہ گراؤنڈ میں جمع ہوئے جہاں  انہیں بسوں کے ذریعے مصر روانہ کیا گیا۔

غزہ کی پٹی کےعازمین حج مصر میں قاہرہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ وہ ہفتے کی صبح 2:10 پر جدہ اتریں گے۔ وہاں سے وہ بسوں کے ذریعے مکہ معظمہ روانہ ہوں گے۔ فلسطینی عازمین حج کو مسلسل چار دن تک قاہرہ سے سعودی عرب کے لیے بھیجا جائے گا۔

مختصر لنک:

کاپی