مصر کے سرکاری دورے پر قاہرہ آئے حماس کی قیادت کا وفد واپس غزہ کی پٹی پہنچ گیا ہے۔ وفد میں حماس کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری کر رہے ہیں جبکہ وفد میں حماس کے بیرون ملک قیادت کے سربراہ ماھر صلاح، سیاسی شعبے کے ارکان حسام بدران، موسیٰ ابو مرزوق، عزت الرشق، محمد نصر، موسیٰ دو دین، خلیل الحیہ اور روحی مشتہی شامل ہیں۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قاہرہ کے دورے پرآیا حماس وفد مصری حکام کے ساتھ بات چیت کے بعد واپس روانہ ہوگیا ہے۔
خیال رہے کہ حماس کا وفد حال ہی میں مصر کے دورے پر قاہرہ پہنچا تھا۔ اس وفد میں حماس کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری، موسیٰ ابو مرزوق، عزت الرشق، حسام بدران، خلیل الحیہ اور روحی مشتہی شامل تھے۔
حماس کا وفد 30 جولائی کو مصر کے دورے پر قاہرہ آیا تھا۔ اس دورے کا مقصد مصر کی زیرنگرانی فلسطینیوں کے درمیان جاری مصالحتی مساعی کو آگے بڑھانا تھا۔
حماس کے وفد کا غزہ پہنچنے پر جماعت کے رہ نماؤں اور کارکنوں نے شاندار استقبال کیا۔