جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کےخطرناک نتائج برآمد ہوں گے:یو این

جمعرات 9-اگست-2018

فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی تازہ وحشیانہ بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ غزہ پر مسلسل فضائی اور زمینی حملوں کے نتیجے میں امن وامان کی صورت حال خطرناک حد تک جا سکتی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اقوام متحدہ کے مندوب برائے مشرق وسطیٰ نیکولائے میلادینوف نے نیویارک میں ایک بیان میں کہاکہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری کے خطرناک نتائج سامنے آئیں گے اور پہلے سے ابتر صورت حال مزید گھمبیر ہوجائے گی۔

مسٹر ملادینوف نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی تازہ جارحیت اور بمباری باعث تشویش ہے۔ بمباری کےبعد فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے جوابی راکٹ حملوں کا بھی خطرہ موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی پہلے ہی سنگین نوعیت کےانسانی بحران سے گذر رہا ہے۔ امن وامان اور سیاسی ابتری کے شکار علاقے میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں سے محاذ جنگ کی صورت حال مزید بگڑ سکتی ہے۔ انہوں نے فریقین پر جنگ بندی پرقائم رہنے اور کشیدگی کو مزید طول نہ دینے کی پالیسی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

خیال رہے کہ آج جمعرات کو علی الصباح غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری میں ایک خاتون اور اس کی شیرخوار بچی سمیت تین فلسطینی شہید اور بارہ زخمی ہوگئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی