قابض اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائیگی کے بعد باہر آتے ہوئے ایک فلسطینی خاتون نمازی کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی محکمہ اوقاف کے مطابق صہیونی پولیس نے ایک نوجوان فلسطینی لڑکی براء الغزاوی کو باب الاسباط سے باہر آتے ہوئے حراست میں لے لیا۔ اس کی گرفتاری کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
فلسطینی محکمہ اوقاف کے مطابق صیہونی فوج نے ایک دوسری کارروائی کے دوران باب الاسباط سے نعیمہ الغزاوی نامی ایک خاتون کو ایک نوٹس دیا جس میں اسے خود کو مسکوبیہ حراستی مرکز میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔