فلسطینی محکمہ امور اسیران کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست کی ’مجد‘ جیل میں دو فلسطینیوں کو کئی ہفتوں سے مسلسل قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق بیت لحم سے تعلق رکھنے والے اسیر ابراہیم الاعرج اور بیلجین سے تعلق رکھنے والے الیکس پنس کو خفیہ ادارے ’شاباک‘ کی جانب سے انتہائی مشکل اور غیرانسانی ماحول میں رکھا گیا ہے۔
دونوں اسیران انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت پابند سلاسل ہیں۔ انہیں دن میں مختصر وقت کے لیے ان کی کوٹھڑیوں سے باہر نکلنے کی اجازت بھی نہیں دی جاتی۔ وہ اپنے تمام ضروری کام، کپڑے دھونے اور دیگر حوائج وضروریات بھی کمروں میں پوری کرتے ہیں۔
دونوں اسیران ماہ سے وکیل کی خدمات سے محروم ہیں جب کہ بیلجیم کے شہر الیکس پنس کو 7 سال سے اس کے اہل خانہ سے ملاقات سے محروم رکھا گیا ہے۔