جمعه 15/نوامبر/2024

محمود عباس قومی مصالحتی کوششیں ناکام بنانے کے ذمہ دار ہیں: حماس

بدھ 29-اگست-2018

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے صدر محمود عباس کی قیادت میں قائم فلسطینی اتھارٹی کو قومی مصالحتی کوششوں کو ناکام بنانے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ محمود عباس کا قومی مصالحت کے لیےمصر کی طرف سے جاری کوششوں میں تعاون نہ کرنا قضیہ فلسطین کے تصفیے کی امریکی اور صہیونی سازشوں میں دشمن کا ساتھ دینے کے مترادف ہے۔

بیان میں کہا گیاہے کہ حماس فلسطینی قوم کے ساتھ ہے اور وہ فلسطینی اتھارٹی کو امریکا اور اسرائیل کے مذموم عزائم فلسطینیوں پر مسلط کرنے اور قضیہ فلسطین کا تصفیہ کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

خیال رہے کہ فلسطینی دھڑوں کے درمیان مصر کی کوششوں سے مصالحتی کوششیں جاری ہیں۔ حماس اور فتح کی قیادت قاہرہ کے میراتھن دورے جاری رکھے ہوئے ہے مگر صدر عباس اور تحریک فتح کی جانب سے مصالحتی عمل کو مسلسل سبوتاژ کیا جا رہا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی