قابض صہیونی فوج نے ’ھداریم‘ جیل میں قید فلسطینیوں سے ان کے زیرمطالعہ 1800 کتابیں ضبط کرنے کے بعد انہیں تلف کر دیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی جیلروں اور فوج نے ملی بھگت کے تحت فلسطینی قیدیوں کے کمروں میں موجود کتابوں کو ضبط کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ھداریم جیل میں قید کیے گئے فلسطینیوں سے اٹھارہ سو کتابیں ضبط کرلیں۔ ان کتابون کا فوج یا سیاست سے کوئی تعلق نہیں تھا۔
دوسری جانب فلسطینی محکمہ اسیران کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے قیدیوں سے کتابیں ضبط کرنے کی مہم اس خوف کی آئینہ دار ہے جو صہیونی ریاست کو فلسطینی قوم سے ہے۔ صہیونی دشمن فلسطینی قوم کو علم کے نور سے محروم رکھنا چاہتا ہے۔ ضبط کی گئی سیکڑوں کتب درسی نصاب کا حصہ ہیں مگر اس کے باوجود انہیں قبضے میں لے لیا گیا۔