جمعه 15/نوامبر/2024

چاقو حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں فلسطینی نوجوان شہید

منگل 4-ستمبر-2018

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی شہری کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق قابض اسرائیلی فوجیوں نے ایک 27 سالہ فلسطینی نوجوان وائل عبدالفتاح عبدالغنی الجعبری کو شہید کرنے کے بعد اس کا جسد خاکی ایک پلاسٹک کی بوری میں ڈالا اور فوجی گاڑی میں ڈال کر نامعلوم مقام پر لے گئے۔

بعد میں اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی نوجوان کے قتل کو سند جواز فراہم کرنے کے لیے اس کے مزاحمت کار ہونے کا ڈراما رچایا گیا۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی شہری چاقو لے کر چیک پوسٹ کی طرف بڑھ رہا تھا۔ اسے رکنے کا اشارہ کیا گیا مگر وہ بدستور آگے بڑھتا رہا جس پر اسے گولی ماری گئی۔

یہ واقعہ الخلیل میں کریات اربع یہودی کالونی کے قریب پیش آیا۔ واقعے میں اسرائیلی فوجیوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

 

مختصر لنک:

کاپی