شنبه 16/نوامبر/2024

تین فلسطینیوں کی صہیونی عقوبت خانوں میں بھوک ہڑتال جاری

پیر 10-ستمبر-2018

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تین فلسطینی شہری اسرائیلی زندانوں میں بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کی طبی حالت بہ تدریج خطرناک ہوتی جا رہی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی زندانوں میں انتظامی حراست کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے والوں میں 48 سالہ جمال علقم 13 روز سے مسلسل بھوک ہڑتال پر ہیں۔ وہ اس وقت ’عوفر‘ عقوبت خانے میں پابند سلاسل ہیں اور ان کی طبی حالت کافی حد تک بگڑ چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 60 سالہ عمران الخیطب کا تعلق غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے جبالیا سے ہے۔ وہ 37 روز سے مسلسل بھوک ہڑتال پر ہیں۔ حال ہی میں ان کی حالت خراب ہونے پرانہیں ’الرملہ‘ اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسرائیلی زندانوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے تیسرے فلسطینی اسلامی جہاد کے رہ نما 40 سالہ الشیخ خضر عدنان ہیں۔ وہ 9 روز سے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی