فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی شمالی سرحد پر فلسطینیوں کی جانب سے علاقے کہ بحری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کرنے والے فلسطینیوں پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک سو کے قریب فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق شمالی غزہ میں بحری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کرنے والے فلسطینیوں کو فائرنگ، آنسوگیس کی شیلنگ اور دھاتی گولیوں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 95 فلسطینی زخمی ہوگئے۔
خیال رہے کہ غزہ کی پٹی کے عوام گذشتہ کئی ہفتوں سے علاقے کی بحری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔ گذشتہ روز غزہ کی سمندری ناکہ بندی توڑنے کی 8 ویں کوشش کی گئی جسے اسرائیلی فوج نے ناکام بنا دیا۔
غزہ میں وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں فلسطینیوں پر فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 95 شہری زخمی ہوگئے۔ ان میں سے 26 فلسطینی گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے۔