اسلامی جہاد تحریککے عسکری ونگ القدس بریگیڈ میں طولکرم بٹالین کے کمانڈر سمیت پانچ مزاحمت کار طولکرمکے "نور شمس” کیمپ میں ایک گھر کو صیہونیوں کی طرف سے نشانہ بنانے کےبعد شہید ہو گئے۔
قابض فوج نےالقدس بریگیڈز میں طولکرم بٹالین کے کمانڈر محمد جبر (ابو شجاع) کو نور شمس کیمپ میںمزاحمت کاروں کےساتھ ایک مکان پر بمباری کرکےشہید کرنے کا اعلان کیا۔
طولکرم کی مساجدمیں بھی قائد (ابو شجاع) کا سوگ منایا گیا جو دشمن کے ساتھ لڑتے ہوئے بہادرانہجھڑپ کے بعد اپنے ساتھیوں کے ساتھ شہید ہو گئے تھے۔
اسی بمباری میں تیندیگر مزاحمتی کارکن (جن کی شناخت ابھی تکمعلوم نہیں ہوسکی) بھی شہید ہوئے۔ قابض فوج نے مکان کو 20 گھنٹے سے زائد محاصرے میںرکھا اور مجاھدین نے دشمن فوج کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔